اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کرپشن کی بدولت راندہ درگاہ ہوئی، مفرور میاں ملک لوٹنے کی وجہ سے عوام کی جانب سے دھتکارے گئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نااہل شریفوں کی سیاسی بساط لپیٹی، عوامی لیڈر وزیراعظم عمران خان عوام کیلئے نجات دہندہ بن کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بدولت ملک سے کرپشن کا عفریت بھاگا، کرپشن کے بے تاج بادشاہ عوام نے سیاست سے بے دخل کئے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے احتساب کا وعدہ کیا طاقتور کے احتساب کے ذریعے پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سستے گھر اور مفت علاج وزیراعظم عمران خان نے مہیا کیا۔