26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںنابینا افراد کے انتخابات کےخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری

نابینا افراد کے انتخابات کےخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری

- Advertisement -

لاہور۔17مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کی تنظیم بلائنڈ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس سلطان تنویر نے محمد مظفر سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پرپیر کو سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ سعدیہ نامی خاتون کو غیرقانونی طور پر بلائنڈ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر دیا گیا جبکہ وہ نابینا کیٹیگری میں نہیں آتیں۔

- Advertisement -

عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایسوسی ایشن کا انتخاب کالعدم قرار دیا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573367

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں