24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںناجائز اسلحہ منشیات جوا اور اشتہاریوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں...

ناجائز اسلحہ منشیات جوا اور اشتہاریوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ،ڈی پی او بھکر

- Advertisement -

بھکر ۔ 25 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میٹنگ ہال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع بھکر کے ایس ایج اوز نے شرکت کی ۔کرائم میٹنگ میں ضلع میں ہونے والے کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے SHOs کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں

مقدمات کی یکسوئی ناجائز اسلحہ ، منشیات ، جوا اور اشتہاریوں کے خلاف ذیادہ سے ذیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ 15کی کال پر فوری ریسپانس کو یقینی بنائیں ۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ تھانہ جات کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کی بر وقت تکمیل کریں۔

- Advertisement -

تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ہر سائل کی درخواست پر E tag لازمی لگائیں انہیں درپیش مسائل کا فوری ازالہ کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں