ناجائز منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے، ڈپٹی کمشنر شورکوٹ

102
food items
food items

شورکوٹ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرشورکوٹ محمد عمیر نے کہا ہے کہ عوام کو اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ممکن بنانے کےلئے تمام پرائس مجسٹریٹس متحرک ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔

رواں ماہ کے دوران اشیاءخوردونوش کے من مانے نرخ کی وصولی پر پرائس مجسٹریٹس نے 3303 انسپکشنز کیں۔خلاف ورزی کرنے والے289دکانداروں کو اب تک 11 لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ایک دکانداروں پر مقدمہ درج سمیت ، 106دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس حوالہ سے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ مارکیٹوں کی روزانہ چیکنگ ضرور کریں تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔\