ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

80
ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشی پر 145 دوکانداروں کیخلاف کارروائیاں،98 کو جرمانے عائد کیے گئے

جھنگ، 16 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ روزضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں، بازاروں اور مختلف مقامات پر 12ہزار سے زائد انسپکشن گئیں۔47اوورچارجنگ،12ریٹ لسٹ آویزان نہ کرنے پر دوکانداروں کو ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔

سخت خلاف ورزی کے مرتکب 19 دوکانداروں کو گرفتار بھی کروایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پرائس مجسٹریٹ کارکردگی بڑھائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لئے جامع اورٹھوس حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔