ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی ، 5افراد کوگرفتار

160
Price Control
Price Control

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نیلور اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی اسلام آباد نے مختلف علاقوں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5افراد کوگرفتار کر لیا ۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے دائرہ اختیار کے حامل علاقوں میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے کھنہ پل ترامڑی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے فیصل مارکیٹ ، ایف سیون اور گردونواح کا دورہ کیا تاکہ قیمتوں کی فہرستوں کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے قیمت کی فہرستوں کی عدم دستیابی اور زیادہ نرخوں پر فروخت پر چار ہزار روپے جرمانے عائد کئے اور تین افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے خلاف ورزی کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے ، تجاوزات و دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔