26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںنادرا سے قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر، بد عنوانی اور...

نادرا سے قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر، بد عنوانی اور غیر ضروری اعتراضات کے 19 ہزار سے زائد کیسز کا انکشاف ہوا ہے،وزارت داخلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):نادرا سے قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر، بد عنوانی اور غیر ضروری اعتراضات کے 19 ہزار سے زائد کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک بھر سے قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر، بد عنوانی اور غیر ضروری اعتراضات کے 19901 کیسز سامنے آئے،گزشتہ سال قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر پر مشتمل 13500 شکایات موصول ہوئیں۔کراچی میں قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر کی 7872 شکایات موصول ہوئیں،ملتان میں 2605، لاہور 1313،

سرگودھا 344 شکایت موصول ہوئیں،اسلام آباد بشمول اے جے کے اور گلگت بلتستان میں 471 شکایات موصول ہوئیں،کوئٹہ اور گوادر میں 425، پشاور 353، سکھر میں 117 تاخیر کی شکایات موصول ہوئیں،بدعنوانی کی بابت 461 شکایات موصول ہوئیں۔بدعنوانی کی کراچی میں 254، ملتان 37، لاہور 26 شکایات موصول ہوئیں،سرگودھا میں بدعنوانی کی 28، اسلام آباد بشمول اے جے کے اور گلگت بلتستان کی 49 شکایات موصول ہوئیں،کوئٹہ اور گوادر میں 14،

- Advertisement -

پشاور 33، سکھر میں 20 شکایات موصول ہوئیں،غیر ضروری اعتراضات، دستاویزات کے تقاضوں کی بابت 5940 شکایات موصول ہوئیں،غیر ضروری اعتراضات کی کراچی میں 3940، ملتان 638، سرگودھا 612 شکایات موصول ہوئیں، اسلام آباد بشمول اے جے کے اور گلگت بلتستان کی 308 شکایات موصول ہوئیں،کوئٹہ اور گوادر کی 291 سکھر کی 151 شکایات موصول ہوئیں،غیر ضروری اعتراضات کی لاہور اور پشاور کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،شکایات کی جانچ پڑتال کے بعد 131 نادرا ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی جاری ہے،39 ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں