نادرا نے اب تک پاکستان کے 50,952,898 بچوں کو رجسٹر کیا، ، چیئرمین نادرا

130
Nadra
Nadra

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا نے اب تک پاکستان کے 50,952,898 بچوں کو رجسٹر کیا، غیر رجسٹرڈ بچوں کی رجسٹریشن کے لیے 48 موبائل رجسٹریشن وین تعینات کی ہیں، 2524یتیم بچوں کی حقیقی والدین کے ناموں کے ساتھ اور 160 یتیم بچوں، جن کے والدین کا علم نہیں کی رجسٹریشن حال ہی میں کی گئی ہے اور انہیں رجسٹر کر کے پاکستان کا شہری بنایا گیا ہے ۔

چیئرمین نادرا نے یہ اعدادوشمار اتوار کوعالمی یوم اطفال کی مناسبت سے ٹویٹر پر شیئر کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نادرا کی جانب سے اب تک پاکستان کے 50,952,898 بچوں کو رجسٹر کیا گیا ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ بچوں کو رجسٹر کرنے کے لیے نادرا نے 48 موبائل رجسٹریشن وین تعینات کی گئی ہیں۔

چیئرمین نادرا نے مزید کہا کہ 2524یتیم بچوں کی حقیقی والدین کے ناموں کے ساتھ رجسٹریشن کی گئی ہے اور 160 یتیم بچوں، جن کے والدین کا معلوم نہیں کو حال ہی میں رجسٹر کر کے پاکستان کا شہری بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا قدم بہ قدم شمولیتی رجسٹریشن کی طرف بڑھ رہا ہے، یہ ایک آغاز ہے، مزید اگے بڑھ رہے ہیں۔