نادرا نے کم عمر بچوں کے ب فارم اور 18 سال یا اس سے زائد افراد کے شناختی کارڈ کے لئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا

1804
نادرا نے کم عمر بچوں کے ب فارم اور 18 سال یا اس سے زائد افراد کے شناختی کارڈ کے لئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا ) نے کم عمر بچوں کے ب فارم اور 18 سال یا اس سے زائد افراد کے شناختی کارڈ کے لئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے

، بچے کے کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ کے ہمراہ والدین میں سے کوئی ایک یا عدالت سے متعین سرپرست (گارڈین) تشریف لائیں،دونوں والدین موجود ہوں تو ایک درخواست دہندہ اور دوسرا تصدیق کنندہ ہو گا،اگر والدین میں سے کوئی ایک موجود ہوں تو درخواست فارم کی تصدیق گزیٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے (ایم این اے، ایم پی اے یا بلدیاتی اداروں کے عہدیدار اور ارکان) سے کرانا ہو گی۔ نادرا کی جانب سے جاری گائیڈ لائینز کے مطابق شناختی کارڈ کے لئے بچے کی موجودگی لازم ہے۔

بچے کی تصویر اور 10 سال سے زائد عمر بچوں کے فنگرپرنٹس بھی لئے جائیں گے۔ یونین کونسل میں کمپیوٹرائزڈ پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی سہولت نہ ہونے پر یونین کونسل کا مینوئل پیدائشی سرٹیفکیٹ یا سکول سرٹیفکیٹ قابل قبول ہو گا۔شہری مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن:051111786100،برائے موبائل صارفین:1777 یا نادرا ویب سائٹ:https://nadra.gov.pk سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔