نادرا پاک آئی ڈی اپلیکیشن میں مزید نئے فیچر متعارف ، فنگر پرنٹ و دیگر مشکلات ختم کر دیں

132
NADRA

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):نادرا نے اپنی پاک آئی ڈی اپلیکیشن میں مزید نئے فیچر متعارف کرادیئے ، فنگر پرنٹ اور شناخت کرواتے وقت پیش آنے والی مشکلات کو ختم کر دیا گیا، نادرا ترجمان کے مطابق صارفین نادرا دفاتر اور دیگر تمام معلومات بھی اس ایپ کی مددسے گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔

نادرا کی جانب سے پی اوسی کے حامل افراد کیلئے وڈیو یا تصویر کے ذریعے تصدیق کی سہولت فراہم اور شناختی دستاویزات میں تبدیلی کا عمل بھی انتہائی آسان کر دیا گیا ہے

اسی طرح پاک آئی ڈی ایپ پر پیچیدہ فنگر پرنٹس کا طریقہ کار پہلے سے بہتر اور مزید آسانی فراہم کی گئی ہے، صارفین اب آٹومیٹڈ میسجنگ کے ذریعے ہر لحہ کسی بھی قسم کے دستاویزات بارے باخبر رہ سکیں گے۔

علاوہ ازیں پاک آئی ڈی اپلیکیشن میں نادرا دفاتر بارے تمام تر ضروری معلومات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔