نادرا پاک آئی ڈی میں ادائیگی کی سہولت شامل کر دی گئی

119
NADRA

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) نے اپنی موبائل ایپ "پاک آئی ڈی” میں ادائیگی کی سہولت بھی شامل کر دی گئی ہے ۔

نادرا حکام کے مطابق موبائل ایپلیکشن ، پاک آئی ڈی میں شاختی دستاویزات کے لئے ادائیگی کی سہولت نہ تھی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا تھا ۔ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نادرا کی ایپ میں ادائیگی کی سہولت بھی شامل کر دی گئی ہے ۔

اب شہری بغیر کسی تعطل کے اپنی آئی ڈی دستاویزات کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔