34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںنادرا کی ایتھوپیا میں منعقدہ "آئی ڈی فار افریقہ 2025" کانفرنس میں...

نادرا کی ایتھوپیا میں منعقدہ "آئی ڈی فار افریقہ 2025” کانفرنس میں شرکت، اہم بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط

- Advertisement -

عدیس ابابا۔22مئی (اے پی پی):نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں منعقدہ "آئی ڈی فار افریقہ 2025، سالانہ اجلاس” کے دوران مایہ ناز چینی اورترک کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کے دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ کانفرنس کے دوران نادرا کی جانب سے پاکستان میں تیار اور اسمبل کی گئی مختلف ٹیکنالوجیز نمائش کے لئے پیش کی گئیں جن میں بائیومیٹرک ہارڈ ویئر، ڈی مٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ، سکیور پرسنل ڈیٹا والٹ اور پاک آئی ڈی موبائل ایپ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

اس موقع پر نادرا نے اپنے کمرشل ذیلی ادارے نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) کے ہمراہ مختلف ممالک کی کمپنیوں کے ساتھ محفوظ شناختی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اشتراک عمل بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ اس سلسلے میں چین میں بائیومیٹرک مصنوعات تیار کرنے والی مرکزی کمپنی "ایراٹیک” کے ساتھ بائیومیٹرک مصنوعات کی تیاری کا دائرہ وسیع کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ مایہ ناز ترک کمپنی آسٹریا کارڈ کے ساتھ محفوظ شناختی مصنوعات اور تحقیقی سرگرمیوں میں اشتراک کا معاہدہ کیا گیا جبکہ ترکیہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور کمپنی کے ساتھ شناختی مصنوعات کی ترقی پرکام کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ایتھوپیا میں ترکیہ کے سفیر ہِز ایکسیلنسی برک باران اور ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیر ہِز ایکسیلنسی عاطف میاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی ڈی فار افریقہ 2025 کانفرنس خطے میں شناختی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے سلسلے میں مرکزی حیثیت کی حامل ہے جس میں افریقی ممالک کے حکومتی نمائندے، ترقیاتی ادارے، صنعتی شعبے کی کمپنیاں اور سول سوسائٹی تنظیمیں بڑی تعداد میں شرکت کرتی ہیں۔ کانفرنس کے دوران ایتھوپیا، کیمرون، دجیبوتی، جنوبی سوڈان، صومالیہ، کینیا، نائجیریا، ترکیہ اور چین سمیت متعدد ممالک کے مندوبین نے نادرا پویلین کا دورہ کیا اور نادرا ٹیم کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600185

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں