نادرا کی جانب سے اپنی پاک آئی ڈی اپلیکیشن میں نئے فیچر متعارف کروادیے گئے،ترجمان

139
NADRA

لاہور۔30اکتوبر (اے پی پی):نادرا کی جانب سے اپنی پاک آئی ڈی ایپلی کیشن میں مزید نئے فیچر متعارف کروادیے گئے۔ فنگر پرنٹ اور شناخت کرواتے وقت پیش آنے والی مشکلات کو دور کر دیا گیا ہے۔

نادرا ترجمان کے مطابق صارفین نادرا دفاتر اور دیگر تمام معلومات بھی اس ایپ کی مددسے گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔ نادرا کی جانب سے پی اوسی کے حامل افراد کیلئے وڈیو یا تصویر کے ذریعے تصدیق کی سہولت فراہم کر دی گئی جبکہ اسکے علاوہ شناختی دستاویزات میں تبدیلی کا عمل بھی انتہائی آسان کر دیا گیاہے۔

پاک آئی ڈی ایپ پر پیچیدہ فنگر پرنٹس کا طریقہ کار پہلے سے بہتر اور مزید آسان کر دیا گیا ہے جبکہ اب صارفین آٹومیٹڈ میسیجنگ کے ذریعے ہر لمحہ کسی بھی قسم کے دستاویزات بارے باخبر رہ سکیں گے۔ اسکے علاوہ پاک آئی ڈی ایپلی کیشن میں نادرا دفاتر بارے تمام تر ضروری معلومات بھی فراہم کر دی گئی ہے۔