نادرا کی شہریوں سے خاندان کے متوفی افراد کے شناختی کارڈ فوری منسوخ کرانے کی اپیل

199
NADRA

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):یونین کونسلز میں 70 لاکھ اموات کے اندراج کے باوجود نادرا کے ریکارڈ میں مرنے والوں کے شناختی کارڈ منسوخ نہیں کیے گئےجبکہ نادرا سے متوفی افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کرنا قانونی تقاضا ہے۔

واضح رہے کہ مرنے والے شخص کا بیٹا، بیٹی، شریک حیات یا والدین کسی بھی نادرا سینٹر سے شناختی کارڈ مفت منسوخ کروا سکتے ہیں،نادرا آگاہی کے لیے دستیاب موبائل نمبرز استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ایس ایم ایس نوٹیفیکیشن بھیج رہا ہے۔

کسی متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے میں ناکامی ان کے بیٹے، بیٹی، شریک حیات، یا والدین کے لیے نادرا کے ساتھ اپنی شناختی دستاویزات پر کارروائی کرنے میں مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔اگر موت کا اندراج غلط ہے تو متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری سے ریکارڈ درست کرایا جائے۔