نادرا کے ذریعے نیشنل پولیس بیورو کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

135
نادرا نے کم عمر بچوں کے ب فارم اور 18 سال یا اس سے زائد افراد کے شناختی کارڈ کے لئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نادرا کے ذریعے نیشنل پولیس بیورو کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے، جو ڈیٹا مینجمنٹ اور سکیورٹی کو بہتر بنائے گی۔جمعہ کو ایوان بالا میں اراکین سینیٹ کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور پرائیویسی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کر رہی ہے ،جہاں تک سی ڈی اے (کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کا تعلق ہے اس کے پاس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے،یہ کام عام طور پر ٹریفک پولیس یا متعلقہ محکموں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اگر سی ڈی اے کے دائرہ اختیار میں کوئی تبدیلی کی جائے تو اس کے لیے باقاعدہ قانونی ترامیم کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں گرین سپیسز کو محفوظ رکھنا، شجرکاری مہمات چلانا، اور پائیدار ترقی کے منصوبے نافذ کرنا ماحول کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے عملی اقدامات جیسے کہ ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد، آلودگی کے کنٹرول، اور کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے مزید اقدامات کرے تو یہ شہر کے ماحولیاتی نظام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔