نادہندگان کیخلاف مہم جاری،195 ویں روز 7.36 ملین سے زائد کی وصولی کرلی ،ترجمان

49
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔6اپریل (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان کے خلاف مہم جاری ، مہم کے 195 ویں روز308 نا دہندگان سے7.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ۔ ترجمان کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی21 نادہندگان سے 0.76 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 65 نادہندگان سے 3.13 ملین کی ریکوری کی گئی۔

اسی طرح سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی38 نادہندگان سے 0.79 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر سائوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی18 ڈیفالٹرز سے0.16 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی23 نادہندگان سے 0.42 ملین ،سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی57نادہندگان سے0.54 ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی30 نادہندگان سے 0.54 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی67 نادہندگان سے 1.09 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ترجمان کے مطابق 195 روز سے جاری مہم کے دوران 98045 ڈیفالٹرز سے2 ارب83 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ناردرن سرکل میں 14254 نادہندگان سے 416.31 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 12532 نادہندگان سے 664.59 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔

اسی طرح سینٹرل سرکل میں 11016 نا دہندگان سے 376.20 ملین ، سائوتھ سرکل میں 5717 نادہندگان سے 157.66 ملین، ننکانہ سرکل میں 8490نادہندگان سے 229.56 ملین، شیخوپورہ سرکل میں 11312 نادہندگان سے 416.31 ملین، اوکاڑہ سرکل میں 15813 نادہندگان سے 181.81 ملین اور قصور سرکل میں 18911 نا دہندگان سے 389.74 ملین کی ریکوری کی گئی۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔