ایبٹ آباد۔ 01 فروری (اے پی پی):سیاحتی مقامات ناران،کاغان اور شوگراں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اے پی پی کو بتایا کہ مانسہرہ کے سیاحتی مقامات پر مسلسل برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک شوگراں میں چھ انچ،ناران میں ایک فٹ سے زیادہ،کاغان میں چار انچ تک برفباری ریکارڈ ہوئی ہے۔
انہوں نےکہا کہ شوگراں کے راستے مکمل کھلے ہیں جبکہ ناران کو جانے والا راستہ کاغان بازار تک کھلا ہے،برفباری کا موجودہ سلسلہ ایک روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ اور مشینری سیاحوں و مقامی کی مدد کے لیے فیلڈ میں موجود ہے،برفباری والے علاقوں کو آنے والے سیاح ہر صورت احتیاطی تدابیر یقینی بنائیں ۔