ناران۔ 22 جون (اے پی پی):کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گوریاں گلیشیر کے مقام پر موجود زیپ لائن کو کام کرنے سے روک دیا،ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان کی ہدایت پر کے ڈی اے کے ٹیکنیکل سٹاف نے بغیر این او سی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گوریاں گلیشیر کے مقام پر موجود زیپ لائن کو کام کرنے سے روک دیا،کے ڈی اے کے مطابق زیپ لائن اونر نے متعدد بار نوٹسز کے باوجود قانونی لوازمات پورے نہیں کیے اور کے ڈی اے رولز اینڈ ریگولیشن پر عملدرآمد کرنے میں بھی ناکام رہا،ادارے کی جانب سے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور این او سی حاصل کیے بغیر آپریشن کرنے پر کے ڈی اے سٹاف نے زیپ لائن کو کام کرنے سے روک دیا ہے جب تک مذکورہ بالا زیپ لائن کو کے ڈی اے کی ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے معائنے کے بعد این او سی جاری نہیں ہوتی سیاح حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اس زیپ لائن کے استعمال سے گریز کریں،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کسی بھی قسم کی ایڈونچر ٹورزم میں سیاحوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔