ایبٹ آباد۔ 03 فروری (اے پی پی):ناران میں پانچ فٹ سےزائدبرفباری کےبعد سیاحوں کاداخلہ بند کردیاگیا۔ ترجمان کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی معظم علی نےاےپی پی کوبتایاکہ سیاحتی مقامات ناران،کاغان اور شوگراں سمیت دیگرعلاقوں میں برفباری کاسلسلہ جاری ہے،شوگراں میں تین فٹ تک برف پڑھ چکی ہےجس کےبعدصرف چین ٹائرکی حامل فور بائے فور گاڑیوں کوشوگراں روڈپرجانےکی اجازت ہے،ناران میں 05فٹ سےزائد برفباری کےبعدسیاحوں کاداخلہ بندکردیاگیاہے،
سیاح صرف کاغان تک آسکتےہیں،اس وقت بھی بڑی تعدادمیں سیاح برفباری اورموسم سےلطف اندوزہونےکےلیےکاغان میں موجودہیں۔ ترجمان کےڈی اےکامزیدکہناہےکہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کاعملہ سیاحوں کی مددمیں مصروف ہےجبکہ مشینری سڑکوں کی صفائی کےلیےموجودہے،سیاحوں کوسہولیات کی فراہمی کےلیےہرممکن وسائل استعمال کیےجارہےہیں۔