ایبٹ آباد۔ 31 اگست (اے پی پی):ناران میں پھنسے غیر ملکی سیاحوں کو ٹورازم پولیس اور کے ڈی اے عملہ نے ریسکیو کر لیا،ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد نے اے پی پی کو بتایا کہ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب اور ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کی ہدایات پر ناران میں پھنسے 08 غیر ملکی سیاحوں کو کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹورازم پولیس کی مدد سے ریسکیو کرلیا گیا
،غیر ملکی سیاح مہانڈری کے مقام پر سیلاب آنے کی وجہ سے ناران میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں کے ڈی اے اور ٹورازم پولیس کی مدد سے ناران سے مہانڈری پل کاغان کراس کروا کے باحفاظت اپنے مقام تک پہنچایا گیا،
مذکورہ غیر ملکی سیاحوں نے آج رات پرتگال روانہ ہونا تھا،غیر ملکی سیاحوں نے کائیٹ پراجیکٹ کے زیر انتظام ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کیا تھا۔