وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

330

نارووال۔12جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ احسن اقبال کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس نارووال میں منعقد کیا گیا،جس میں ڈپٹی کمشنر نارووال امتیاز شاھد گوندل، ممبرصوبائی اسمبلی و وزیراعلٰی کےمعاون خصوصی برائے سیاسی امور خواجہ محمدوسیم،ممبر صوبائی اسمبلی رانامنان خان،ممبر صوبائی اسمبلی بلال اکبرخان،ممبر صوبائی اسمبلی رمیش سنگھ اروڑہ،ممبر صوبائی اسمبلی مولانا غیاث الدین،پی ایم ایل این کے ضلعی صدر پیر سید اظہرالحسن گیلانی سمیت مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں تحصیلوں اور ضلع کی سطح پرنئی ترقیاتی سکیموں اور پہلے سے جاری سکیموں کے بارے میں تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تمام تر سکیموں کو بروقت مکمل کیا جانا چاہیے تاکہ عوام سطح پر ان سکیموں کے فوائد جلد پہنچ سکیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال چودھری کی جانب سے خصوصی طور پر نارووال شہر کی سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی کے حوالے سے جاری سکیموں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ گرمی کی لہر کے بعد شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے اور اس موسم میں شہر کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچانے کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ ان سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔اس کی علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال کی نئی تعمیر ھونے والی سکیم کے ورک آرڈر بارے پوچھنے کے ساتھ ساتھ سی ای او ہیلتھ کو نارووال میڈیکل کالج کی بلڈنگ کا پی سی ون بنانے اور پی ایم ڈی سی سے کالج ھذا کے لئے کلاسز کی اجازت اور سیٹوں کی منظوری لینے کے حوالے سے تمام تر امور کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کونئے تعمیر شدہ کالجز کوٹ نیناں اور کنجروڑ میں سال رواں میں تعلیمی سال کی ابتدا پر کلاسز کے اجراء اور گرلز کالج نارووال اور گرلز کالج قلعہ احمد آباد کی نئی بلڈنگز کے لئے جگہ کی خریداری کا حکم دیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کو وفاقی وزیر احسن اقبال چودھری کی جانب سے سکولوں میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کی رپورٹ کرنے اور اپنے سکولوں کو ماڈرن ایجوکیشن سسٹم سے ہم اہنگ کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔اس کی علاوہ نارووال ٹو لاھور ایکسپریس ہائی وے،کرتارپور ٹو سیالکوٹ روڈ،ماڈرنائزیشن آف ٹی ایچ کیو شکرگڑھ سمیت نارووال بوائز ڈگری کالج کو یونیورسٹی آف نارووال کے اولڈ کیمپس میں بحال کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ احسن اقبال چودھری نے ضلعی افسران سے مخاطب ھو کر کہا کہ تعمیر وطن کے اس مشن میں آپ ہمارے ہم سفر ہیں۔اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہم سب خو مل کر اس ملک کو پر امن اور ترقی کرتا ھوا پاکستان بنانا ھو گا۔