نارووال۔5فروری (اے پی پی):5فروری یوم یکجہتی کے موقع پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کشمیر کے لیےایک بڑی ریلی کاانعقاد کیا گیا،ریلی ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر میڈم صبااصغرنے کی۔
ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکامران ممتاز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزجویریہ مقبول،عمرفاروق وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنرزعثمان سکندر،ارشدوٹو،محمداکرم انصاری،ممبرصوبائی اسمبلی مولاناغیاث الدین،ضلعی چیئرمین شکایت سیل چوہدری منیرحسین چاہل،ضلعی کوارڈی نیٹرکلین اینڈ گرین قاسم خاں جلالی کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے افسران،
وکلاء،مذہبی سماجی وصحافتی تنظیموں کے نمائندگان سمیت مختلف شعبہ ہائےزندگی کے افراد نے ریلی میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر میڈم صبااصغرنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے،ہرپاکستانی کا دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اورحکومتی ادارے کشمیرکی آزادی تک اخلاقی،
سفارتی اورقانونی جدوجہدجاری رکھیں گےاوروہ دن دور نہیں جب بھارت کا غیرقانونی اورغاصبانہ قبضہ ختم اور مقبوضہ جموں کشمیرآزادہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی منظورکردہ قراردادوں پرعملدرآمد کرائے اورمظلوم کشمیریوں کوانکا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کرداراداکرے، پاکستان کا ہربچہ، بوڑھا اورجوان مظلوم کشمیریوں کی ہم آوازہے ،
اقوام عالم سے یہی مطالبہ کرتا ہے کہ کشمیرپربھارتی تسلط فوری ختم کرایا جائے اورانہیں اپنی مرضی سے آزاد فضاء میں سانس لینے کا حق دلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ان کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہی خطے میں امن کی ضمانت ہو سکتا ہے۔
مقررین نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ 20جنوری 1948کو منظور کردہ قراردادکے مطابق کمیشن تشکیل دے تا کہ مسئلہ کشمیر کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ہماری آج کی پالیسی ”
کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے ”اور ہم اس کی آزادی کے لئے اور کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنے بچوں کو اس کی اہمیت سے روشناس کروانا ہم سب کی ذمہ داری ہے تا کہ وہ متعلقہ فورم پر اخلاقی اور سفارتی جدوجہد جاری رکھ سکیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293940