23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںنارووال ،ماں بچہ صحت پروگرام کے حوالہ سے بریسٹ فیڈنگ آگا ہی...

نارووال ،ماں بچہ صحت پروگرام کے حوالہ سے بریسٹ فیڈنگ آگا ہی مہم

- Advertisement -

نارووال۔4ستمبر (اے پی پی):چیف آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدرگیلانی نے کہاہےکہ محکمہ ہیلتھ پنجاب پرا ئمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ کی ہدایت کے تحت ڈپٹی کمشنرنارووال کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، آئی آر ایم این سی ایچ کی طرف سے ضلع نارووال بھرمیں 28اگست سے 2ستمبرتک جاری رہنے والا ماں بچہ صحت پروگرام،

ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک نہایت کامیاب رہا۔بریسٹ فیڈنگ کی آگا ہی مہم کے دوران6ماہ سے 5پانچ سال تک کی عمر کے بچوں،دودھ پلانے والی ماؤں جو غذائی قلت کا شکارہیں، کو بہتر صحت سے متعلق آگاہی دی گئی ،اس مہم کو لیڈی ہیلتھ ورکززاورلیڈی ہیلتھ سپروائزر سمیت تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اورضلعی آفیسر نےسپروائزکیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386598

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں