نارووال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

88
Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

نارووال ۔26 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ایف اینڈ پی)محمدسلیم نے سپورٹس جمنیزیم کے ساتھ مقیم خانہ بدوشوں کے پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیوویکسین کے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔اے ڈی سی فنانس و پلاننگ نے بچوں کو وٹامن اے کے قطرےبھی پلائے۔سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر، ڈی ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹربرائے نیشنل پروگرام ڈاکٹرزاہدرندھاوا، نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرعاقب،ڈسٹرکٹ سوشل آرگنائرممتازبٹ،ڈی ایس وی مجاہدعلی،محمدطارق بھی اس موقع پرموجودتھے۔

سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدرنےایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ انسداد پولیو مہم 28اکتوبریکم نومبرتک جاری رہےگی،مہم کےدوران ضلع بھرمیں پانچ سال سےکم عمر کے3لاکھ 86ہزار بچوں کو انسداد پولیوویکسین اوروٹامن اے کے قطرے پلائےجائیں گے جس کے لیےمجموعی طور پر1ہزار292ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پرمحکمہ صحت کے افسران کوہدایت کی کہ وہ ضلع میں انسداد پولیوکی آئندہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے اپنےتمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائیں اور مہم پرمائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کیاجائے تاکہ گزشتہ کمزوریوں وخامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے۔