نارووال پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، مجرم اشتہاریوں،ڈکیتوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کر لیا ،پولیس ترجمان

178
اسلحہ

نارووال، 22 اکتوبر (اے پی پی):ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی شکر گڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نیناں نے مجرم اشتہاریوں،ڈکیتوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ ہولڈر ز کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4پسٹل بر آمد کر لیے جبکہ 5مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔