نارووال۔07 جولائی (اے پی پی):ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے،مختلف کارروائیوں کے دوران مزید 10ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شکرگڑھ نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 02بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات فروش امین عرف باڈی کے قبضہ سے 14کلو 500گرام بھنگ اور منشیات فروش راشد کے قبضہ سے 560گرام چرس برآمدکرلی۔
ایس ایچ او تھانہ نورکوٹ نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ منشیات فروش طیب ارشد خان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 01کلو 420گرام چرس برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ صدر شکرگڑھ نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں منشیات فروش وسیم عرف گاڑی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 560گرام چرس برآمد کرلی ،دوسری کارروائی میں ناجائز اسلحہ ہولڈر علی وقاص کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمدکر لیا،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نارووال نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ منشیات فروش عمیس کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 01کلو 420گرام چرس برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ صدر نارووال نے ناجائز اسلحہ ہولڈر اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 02منشیات فروشوں حامد اور محمد حسین کے قبضہ سے 10لیٹر شراب اور 02ناجائز اسلحہ ہولڈرزارسلان اور غلام فرید کے قبضہ سے 02پسٹل 30بور برآمدکرلئے، دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ صدر نارووال کی ٹیم انچارج چوکی ڈومالہ نے 02منشیات فروشوں محمد احمد اور محمد حسیب کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 01کلو80گرام چرس برآمدکر لی۔