نارووال ،13 فروری (اے پی پی):نارووال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق تھانہ ندو پولیس نے گرفتار ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نارووال نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ ان کا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل میں نارووال پولیس کے تمام افسران و ملازمین ہمہ تن کوشاں ہیں۔