نارووال پولیس کی کارروائیاں،10ملزمان گرفتار کر لئے،شراب اور چرس برآمد

121
شراب

نارووال۔9اکتوبر (اے پی پی):ڈی پی او نارووال رانا طاہر رحمن خاں کی سربراہی میں نارووال پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے دس منشیات فروش گرفتار کر لئے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شکرگڑھ نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو منشیات فروش رفیق اور چاند کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ 02چالو بھٹیاں سیل کر دیں،ایس ایچ او تھانہ نور کوٹ نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 05 اشتہاری عمران ،عدیل،انیس،مزمل اور عامر کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

ڈی ایس پی ظفروال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ظفروال نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں دومنشیات فروشوں تنویر اور شاہد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2780گرام چرس برآمد کر لی۔ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ندوکے نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروش اشفاق کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے2365گرام چرس اور6500روپے رقم وٹک برآمد کر لی۔