ناروے میں پاکستان کی سفیر سعدیہ الطاف قاضی سےاوسلو میں مصر کے نئے سفیر ڈاکٹر جمال عبدالرحیم محمد میٹولی کی ملاقات

125
Sadia Altaf Qazi
Sadia Altaf Qazi

اوسلو۔24جنوری (اے پی پی):ناروے میں مصر کے نئے سفیر ڈاکٹر جمال عبدالرحیم محمد میٹولی نے ناروے میں پاکستان کی سفیر سعدیہ الطاف قاضی سےاوسلو میں ملاقات کی۔اوسلو میں پاکستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ دونوں سفیروں نے باہمی دلچسپی کے امور اور سفارت خانوں کے درمیان جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔