ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر23.4 فیصدکی نموریکارڈ

142
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):نارورے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر23.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 13.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 23.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 10.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورترغیبات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات پرمثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔