ٹوکیو۔29مارچ (اے پی پی):ناروے نے ایبل پرائز جاپان کی کیوتو یونیورسٹی کے ریاضی دان کاشی وارا ماساکی کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ این ایچ کے مطابق جاپانی ریاضی دان نے اس سال کا ایبل پرائز جیتا جس پر ناروے کی حکومت کے قائم کردہ اس ایوارڈ کو بعض اوقات "ریاضی کا نوبل انعام” بھی کہا جاتا ہے کو کیوتو یونیورسٹی کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار میتھمیٹیکل سائنسز میں پراجیکٹ 78 سالہ پروفیسر کاشی وارا ماساکی کے نام کیا ہے
جو یہ انعام جیتنے والے وہ پہلے جاپانی ہیں۔کاشی وارا ماساکی نے یونیورسٹی میں منعقدہ نیوز کانفرنس میں یہ اعزاز ملنے پر اظہارِ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ ملنے پر انہیں بہت حیرت ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُن کے خیال میں اُن کی 50 سال سے زیادہ کی تعلیم و تحقیق کو مجموعی طور پر بہت زیادہ سراہا گیا ہے۔
اُنکا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے اساتذہ اور ساتھی محققین کی بدولت ہی یہ کامیابیاں حاصل کر سکے ہیں۔ انعام دینے والی ناروے کی اکیڈمی کے مطابق کاشی وارا کو الجبری تجزیے میں اُنکی کلیدی تحقیق، خاص طور پر ڈی ماڈیول تھیوری نامی علمِ ریاضی میں پیش رفت میں اُن کے کام کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577122