30.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومقومی خبریںناروے کے دارالحکومت اوسلو کے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر نے کام...

ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر نے کام شروع کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):نادرا نے ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی بھرپور سہولت یقینی بنانے کے لئے دارالحکومت اوسلو کے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر قائم کر دیا ہے۔اس کاؤنٹر کے ذریعے ناروے میں رہنے والے سمندرپار پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات فراہم کی جائیں گی۔ خدمات کے اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے بحرین کے شہر ماناما، کینیڈا میں مانٹریال اور وینکوور، جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا اور اٹلی کے شہر میلان میں نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کے لئے کام جاری ہے۔

دنیا کے جن ممالک میں پاکستانی شہری خاطرخواہ تعداد میں موجود ہیں انہیں شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لئے نادرا نے متعلقہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ مل کر وہاں نادرا مراکز یا کاؤنٹر قائم کئے ہیں۔ یہ کاؤنٹر امریکہ میں واشنگٹن، نیویارک، شکاگو، لاس اینجلس اور ہوسٹن، کینیڈا میں ٹورنٹو، آسٹریلیا میں سڈنی، سپین میں میڈرڈ، یونان میں ایتھنز، جرمنی میں برلن، فرانس میں پیرس، ترکی میں استنبول، ملائشیا میں کوالالمپور اور کویت کے پاکستانی مشنز میں موجود ہیں اور شہریوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات اور سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

نادرا کی جانب سے سعودی عرب اور برطانیہ میں موبائل رجسٹریشن آپریشنز کا بھی باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے جس کے ذریعے ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات ان کے گھر کے قریب فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ نادرا کے اپنے رجسٹریشن سنٹرز سعودی عرب میں جدہ، ریاض اور مدینہ منورہ، متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابوظہبی، قطر میں دوحا اور برطانیہ میں لندن، مانچسٹر، برمنگھم اور بریڈفورڈ میں کام کر رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576219

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں