ناروے کے سابق وزیر اعظم اہم دورے پر ( اتوار 17فروری کو) اسلام آباد پہنچیں گے

59
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) ناروے کے سابق وزیر اعظم جیل میگنے بونڈوک دو روزہ اہم دورے پر اتوار 17فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ اہم قومی و عسکری شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ تھنک ٹینک ادارے ”پاکستان ہاوس”کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی سمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب بھی کرینگے۔ماہرین نے سابق نارویجن وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو پاک ناروے تعلقات کی طرف اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔18فروری کو شام پانچ بجے یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ بین الاقوامی سمینار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،ڈی جی پاکستان ہاوس رانا اطہر جاوید ،مشعال ملک،سابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق،شیڈو منسٹر یو کے افضل خان ،سابق سفیر عبدالباسط اور دیگر مقررین خطاب کرینگے۔