اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): ناروے سے تعلق رکھنے والے معروف ڈرامہ نگار جون فوسی کو ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیاہے۔
جو ان ڈرامہ نگاروں میں شامل ہیں جن کے ڈرامے دنیا میں سب سے زیادہ پیش کیے گئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جون فوس کا کام مختصر اور سلیس زبان پر مبنی ہے ۔
نوبل انعام دینے والی سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ 64 سالہ جون فوس کو ان کے منفرد ڈراموں اور نثر کے لیے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے جن کے ڈرامے اور نثر سے بے آوازوں کو آواز ملتی ہے کیونکہ ان کی تحریر کا جائزہ مواد کے بجائے طرزکے طور پر لیا جاتا ہے، جس میں جو موجود ہے اس کے بجائے وہ بیان کیا جاتا ہے جو نہیں کہا گیا ہو۔