جرمن ۔ 21 مارچ (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو خبرادار کیا ہے کہ وہ جرمن حکام کا نازیوں سے موازنہ نہ کریں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں انجیلا مرکل نے کہا کہ نازیوں سے ہمارا موازنہ کرنے کے عمل کا بند ہونا ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی کا یہ حق ہے کہ مستقبل کی صورتحال کو مد نطر رکھ کر ضروری اقدامات کرے۔جرمن چانسلر نے ترک صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات میں لوگوں کی قربانیوں کو نہیں دیکھا جاتا جن پر مقدمے چلے اور وہ نازیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔