31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںناسا کے معمر ترین خلا باز بین الاقوامی سٹیشن سے واپسی کے...

ناسا کے معمر ترین خلا باز بین الاقوامی سٹیشن سے واپسی کے سفر میں 70 سال کے ہو گئے

- Advertisement -

واشنگٹن ۔22اپریل (اے پی پی):ناسا کے سب سے معمر اور فعال خلا باز ڈان پیٹٹ بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس)پر سات ماہ کا مشن مکمل کرتے ہوئے ایک خلائی جہاز میں زمین کی طرف سفر کرتے ہوئے 70 برس کے ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق خلا سے آنے والا کیپسول ایک امریکی اور دو روسی خلا بازوں کو لے کر اتوار کو ڈان پیٹٹ کی سالگرہ کے دن قازقستان میں زمین پر اترا۔

روس کی خلائی ایجنسی نے کہا کہ ماسکوکے مقامی وقت کے مطابق 4:20 بجے سویوز لینڈنگ کرافٹ جس میں الیکسی اووچینن، ایوان ویگنر اور ڈونلڈ (ڈان) پیٹٹ سوار تھے، قازقستان کے قصبے زیزکازگان کے قریب اترا۔خلا میں 220 دن گزار کر پیٹٹ اور ان کے ساتھی اووچینن اور ویگنر نے 3520 بار زمین کے گرد چکر لگایا اور اپنے مشن کے دوران 93.3 ملین میل کا سفر طے کیا۔پیٹٹ کے لئے یہ چوتھی خلائی پرواز تھی جنہوں نے اپنے 29 سالہ کیریئر کے دورانزمین کے گرد مدار میں 18 ماہ سے زیادہ عرصہ گزارا۔ناسا نے ایک بیان میں کہا کہ جب انہیں کیپسول سے نکالا گیا تو قدرے بری حالت میں ہونے کے باوجود پیٹٹ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

ناسا نے کہا کہ خلابازوں نے اپنا وقت آئی ایس ایس کی تحقیق کے شعبوں میں گزارا جیسے کہ پانی کی صفائی کی ٹیکنالوجی، مختلف حالات میں پودوں کی نشوونما اور مائیکرو گریویٹی میں آگ کا برتاؤ۔تینوں کا سات ماہ کا سفر ان نوماہ سے کم تھا جو ناسا کے خلاباز بوچ ولمور اور سنی ولیمز نے غیر متوقع طور پر آئی ایس ایس میں پھنس جانے کے بعد اس خلائی جہاز کو تکنیکی مسائل کا سامنا کرنے کے بعد گزارا جس کی وہ جانچ کر رہے تھے اور انہیں زمین پر واپس اڑانے کے قابل نہیں سمجھا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585543

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں