26.3 C
Islamabad
ہفتہ, اگست 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںناسا کے کریو-10 کے خلا باز پانچ ماہ کا مشن مکمل کرنے...

ناسا کے کریو-10 کے خلا باز پانچ ماہ کا مشن مکمل کرنے کے بعد (آج )کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب سمندر میں اتریں گے

- Advertisement -

واشنگٹن۔9اگست (اے پی پی):ناسا کےسپیس ایکس کریو-10 کے خلا بازبین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پانچ ماہ طویل سائنسی اور تحقیقی مشن مکمل کرنے کے بعد آج ( ہفتے کی )صبح کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب سمندر میں اتریں گے۔ چینی خبررساں ادارے شنہو اکے مطابق ناسا کے سپیس ایکس کریو-10 کے خلا بازوں نے گزشتہ روز بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس)پر پانچ ماہ کا مشن مکمل کرنے کے بعد واپسی کا سفر شروع کیا۔

سپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز جس میں چار عملے کے ارکان سوار ہیں، جمعے کو مشرقی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 15 منٹ پر آئی ایس ایس کے ہارمونی ماڈیول سے علیحدہ ہوا جو ہفتہ صبح 11 بجکر 33 منٹ پر کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب سمندر میں اترے گا۔عملے میں ناسا کی خلا باز این میک کلین اور نِکول ایئرز، جاپان ایرو سپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلا باز تاکویا اونیشی اور روسی خلا باز کریل پسکوف شامل ہیں۔یہ مشن سپیس ایکس کے ساتھ آئی ایس ایس کے لیے ناسا کا دسواں کمرشل کریو روٹیشن مشن ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں