کراچی۔ 21 اپریل (اے پی پی):ناظم آباد ٹائون میں شدید گرمی کے پیش نظر چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کی ہدایت پرٹائون کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو سے بچائو کیلئے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق کیمپس پرہیٹ اسٹروک سے بچائوکیلئے عوام کودرکارتمام ضروری اشیا، ادویات اورسہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جن میں ٹھنڈے پانی، مشروبات، آئس بیگز او آر ایس کے ساتھ فرسٹ ایڈ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔
اس موقع پرسینی ٹیشن، ریسکیو اور یگر محکموں کے افسران اپنے عملے کے ساتھ شدید گرمی میں شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے میدان میں موجود ہیں اور اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ٹائون چیئرمین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں،شاپنگ سینٹرز،بس اسٹاپس سمیت دیگر عوامی اجتماعات کی جگہوں پر ہیٹ اسٹروکس کے مراکز قائم کئے جائیں تاکہ گھروں سے باہر آنے والے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک کی صورت حال سے فوری طور پر بچایا جاسکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585381