کراچی ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) کراچی کے علاقے ناظم آباد چار نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کو آغا خان ہسپتال اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آغا خان ہسپتال کے مطابق ایک ہلاک اور تین زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جبکہ عباسی شہید ہسپتال کے میڈیکل لیگل آفیسر نے بتایا کہ تین افراد جاں بحق اور تین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں عباس نیر مہدی ولد قیصر، محمد ذکی ولد عسکری، سید ناصر اور ندیم جبکہ 6 زخمیوں میں عباس طاہر ولد قیصر، زاہد اسد، زاہد مرتضیٰ علی، باقر ولد عباس زیدی، فاطمہ اور شبانہ شامل ہیں۔