20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںناقص اور غیر معیاری نمکو، پاپڑ اور دیگر خوردنی اشیاء کی تیاری...

ناقص اور غیر معیاری نمکو، پاپڑ اور دیگر خوردنی اشیاء کی تیاری کرنے والے کارخانے کے خلاف بڑی کارروائی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 20 جنوری (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور غیر معیاری نمکو، پاپڑ اور دیگر خوردنی اشیاء کی تیاری کرنے والے کارخانے کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا۔ جان محمد روڈ پر کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ کارخانہ میں نمکو کی تیاری کے لیے مضر صحت کوکنگ آئل، غیر معیاری رنگ، آلودہ پانی اور ناقص بیسن کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ مزید براں، نمکو اور خام اشیاء کی اسٹوریج کے انتظامات بھی انتہائی غیر صحت بخش پائے گئے۔ مذکورہ کارخانے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال نہایت ابتر تھی، جبکہ ورکرز ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔

اتھارٹی حکام کے مطابق کارخانہ کی مشینری اور برتن زنگ آلود اور جراثیم زدہ تھے، جس پر تیار کردہ مصنوعات انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہیں۔کارخانے میں تیار کردہ نمکو اور پاپڑ کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں سپلائی کیے جا رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان نے واضح کیا کہ معصوم لوگوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ناقص اجزاء سے تیار کردہ نمکو ، پاپڑ و غیر معیاری اشیاء کھانے سے بچے اور بڑے پیٹ اور معدے کی بیماریوں سمیت متعدد موذی امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوردنی اشیاء میں جعل سازی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جائیں گی تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم کی جا سکے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548949

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں