ناقص غذا کی وجہ سے دنیا میں ہر تین میں سے ایک شخص کی صحت کو خطرات لاحق ہیں،اقوامِ متحدہ

140

نیویارک ۔ 30 جنوری (اے پی پی) اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہا ناقص غذا کی وجہ سے دنیا میں ہر تین میں سے ایک شخص کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔اقوامِ متحدہ کے تحت غذا کی عالمی تنظیم کی جانب سے پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی 2 ارب آبادی کو جسم کے لیے ضروری وٹامن اور معدنیات میسر نہیں جو ان کو صحت مند رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہوتے ہیںجس کے باعث عالمی آبادی مختلف امراض سے دوچار ہورہی ہے جن میں امراضِ قلب، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دیگر بیماریاں شامل ہیں اور اس کا معاشی اور معاشرتی نقصان ہورہا ہے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق پروسیس شدہ غذا اگرچہ امیر ممالک میں بیماریوں کی وجہ بن رہی ہے تاہم اب ان کے اثرات کم ترقی یافتہ اور غریب ممالک میں بھی عام ہورہے ہیں۔