24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کر دیا

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کر دیا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی):نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے محنت کش کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ سیم پل باوا چک کے قریب فیکٹری سے واپس آتے محنت کش نوید مسیح کو تین نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے واردات ڈکیتی مع قتل معلوم ہوتی ہے۔پولیس قتل کی واردات کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں