سرگودھا۔ 30 نومبر (اے پی پی):تھانہ شاہ نیکڈر کی حدود چک نمبر 155 شمالی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نثار احمد وڑائچ ولد اللہ دتہ سکنہ چک نمبر 155شمالی اپنے دوست کے ہمراہ گھر کے سامنے بیٹھا تھا کہ چانک دو مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویزنل پولیس آفسرسلانوالی سجاد چیمہ اور ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر زیشان لک نے پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سلانوالی منتقل کر دیا ۔
سب ڈویزنل پولیس آفسرسلانوالی سجاد چیمہ نے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹمیں تشکیل سے دی ہیں ۔ سب ڈویزنل پولیس آفسرسلانوالی سجاد چیمہ کے مطابق واقع کی ہر طرح سے تفشیں کی جاری ہیں۔