- Advertisement -
سرگودھا۔ 17 مارچ (اے پی پی):سرگودھا میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نےفائرنگ کرکےنوجوان کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق 13 بلاک پر واقع میکن چکن کے باہرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فاطمہ جناح کالونی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان محسن جوئیہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں حق ہو گیا فائرنگ کے بعد دونوں موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ڈی پی اوسرگودھامحمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکےانہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573399
- Advertisement -