نامعلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر مسافروں سے نقدی ،طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لیے

54
نامعلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر مسافروں سے نقدی ،طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لیے

عارف والا۔ 12 مئی (اے پی پی):نامعلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر بینک منیجر اور واپڈ ا ملازم سمیت درجن مسافروں سے نقدی ،طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لیے ۔

ساہیوال روڑ پر دلووالہ کے نزدیک چار نامعلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر تین گاڑیوں میں سوار بینک منیجر عمر سیٹھی ، واپڈا ملازم عدنان شاہد ، محبوب حسین، محمداحمد کھوکھر،علی رضا طیب طارق، بلال اشتیاق شیخ، جاوید اقبال،علی عزیز اورشازیہ پروین وغیرہ سے نقدی308000 روپے،دوتولے طلائی زیورات اورسات عدد موبائل فون کل مالیت تقریباََ768000 روپے لوٹ لیے۔

نان اے سی بسوں کے آنے پر ڈاکوجائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، تھانہ صدر عارفوالا نے مقدمہ درج کرلیا۔