23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزنامور اداکارہ تمنا بیگم کی 12 ویں برسی 20فروری منگل کو منائی...

نامور اداکارہ تمنا بیگم کی 12 ویں برسی 20فروری منگل کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔20فروری (اے پی پی):پاکستان کی نامور اداکارہ تمنا بیگم کی 12 ویں برسی 20فروری منگل کو منائی گئی ۔لیجنڈ آرٹسٹ تمنا بیگم لاہور میں پیدا ہوئیں اور اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ بعد میں انہوں نے تھیٹر اور فلموں میں قدم رکھا اورمقبولیت کی بلندیوں کو چھوا ۔تمنا بیگم نے طلعت اقبال اور وحید مراد سمیت مشہور ستاروں کے ساتھ بطور معاون ادکارہ کام کیا اور ان کی فلموں نے ناظرین میں بہت مقبولیت حاصل کی۔

تمنا بیگم نے اپنے کیریئر کی ابتدا ء 1960میں ریڈیو پاکستان سے بطور صدا کارہ کی، جس کے بعد تھیٹر میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ستر کی دہائی میں انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اسّی کی دہائی تک کئی مقبول اور یادگار فلموں میں کام کیا، ان کا کردار زیادہ تر منفی ہوتا تھا مگر ان کے ڈائیلاگ اور انداز بیان لوگوں کو یاد رہتا تھا۔ ان کی مقبول فلموں میں الزام، ناداں اور بھروسہ شامل ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان میں فلمی انڈسٹری کے زوال کے بعد انہوں نے ٹی وی ڈراموں کا رخ کیا اور آخری وقت تک اس سے وابستہ رہیں، انہوں نے چند پنجابی فلموں میں بھی کام کیا ۔2011 ان کی طبیعت میں خرابی کے باعث انہیں ہپستال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے گردوں میں خرابی کا پتہ چلا جس کے بعد وہ نامور سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی کے وارڈ میں زیر علاج رہیں اور 20فروری 2012 میں اسی بیماری کے باعث کراچی میں انتقال کر گئیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=441365

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں