اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):نامور ادیب، انقلابی دانشور سید سجاد ظہیر کی سالگرہ 5 نومبر کو منائی جائے گی۔ سید سجاد ظہیر 5 نومبر 1905ء کو ریاست اودھ کے چیف جسٹس سر وزیر خاں کے گھر پیدا ہوئے۔لکھنؤ یونیورسٹی سے ادب پڑھنے کے بعد والد کے نقش قدم پر انھوں نے برطانیہ جاکر آکسفورڈ یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔
انھوں نے قانون کے ساتھ ادب کا بھی مطالعہ کیا۔ انھوں نے ’ترقی پسند رائٹرس ایسوسیشن ‘ کی بنیاد رکھی ۔ 1936 میں لکھنؤ کے اجلاس میں وہ پی ڈبلیو اے کے پہلے سیکریٹری منتخب ہوئے ۔ ان کی اہلیہ رضیہ سجاد ظہیر بھی اردو کی معروف ناول نگار ہیں۔
ان کی تصانیف میں ناول لندن کی ایک رات ،ترقی پسند ادب اور تحریک پر ادبی مضامین، فارسی شاعرحافظ پر ملفوظاتاور پگھلتا نیلم کے نا سے تحریر کیا گیا آخری شعری مجموعہقابل ذکر ہیں۔انہوں نے دیگر کئی زبانوں کے ادبی شہ پاروں کے تراجم بھی کئے۔
سید سجاد ظہیر نے 11 ستمبر 1973ء کو الماتے (قازقستان میں ایفرو ایشیائی مصنفین کی تنظیم کے ایک اجلاس کے دوران وفات گئے۔ سید سجاد ظہیر کی سالگرہ کے موقع پر علمی، ادبی اور ترقی پسند حلقوں کے زیر اہتمام معقدہ تقریبات میں ان کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=520351