ملتان۔ 06 مارچ (اے پی پی):نامور خطاط اور مصور علی اعجاز نظامی کی چھٹی برسی 8مارچ کو منائی جائے گی،علی اعجاز نظامی 13اگست 1952ءکو ملتان میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے آرٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے مختلف اخبارات میں بھی کا م کیا وہ پن ورک کے ماہر تھے پھر بعد ازاں انہوں نے آئل پینٹینگ سے بھی تصاویر بنائیں ۔پرانی خطاطی کے علاوہ انہوں نے اسمائے ربانی اور اسمائے محمد کی بھی مصورانہ خطاطی کی۔
ملتان کی عمارتوں اور گلی کوچوں کی تصاویر پر مشتمل ان کی سیریز بھی ان کی فنکارانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہے علی اعجاز نظامی 8مارچ 2019ءکو ملتان انتقال کر گئے۔ملتان آرٹس کو نسل کے سابق ریذیڈنٹ ڈائریکٹر محمد علی واسطی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان آرتس کونسل نے ملتان کے جن فنکاروں اور ہنر مندوں کو کرافٹ بازار میں جگہ دی ان میں علی اعجاز نظامی بھی شامل تھے ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569748