14.4 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومضلعی خبریںنامور شاعر جوش ملیح آبادی کی42 ویں برسی منائی گئی

نامور شاعر جوش ملیح آبادی کی42 ویں برسی منائی گئی

- Advertisement -

لاہور۔22فروری (اے پی پی):برصغیر کے عظیم انقلابی شاعر جوش ملیح آبادی کی42 ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی۔ جوش ملیح آبادی5 دسمبر 1898کو ملیحہ آباد (انڈیا) میں پیدا ہو ئے ، ان کا پورا نام شبیر حسن خان جبکہ ان کے والد کانام بشیر احمد خان تھا،انہوں نے اپنی تعلیم وسوا یونیورسٹی (بھارت ) سے حاصل کی ۔

انہوں نے شاعری کے ساتھ غزل اور نظم پر بھی بے حد کام کیا اور خوب مقبولیت حاصل کی،جوش ملیح آبادی نے تحریک جدوجہد آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا، اپنی انقلابی اور ولولہ خیز شاعری کے باعث شاعر انقلاب کے درجے پر فائز ہوئے، ان کے کم و بیش 24 مجموعہ کلام ہیں جن میں حرف و حکایت، طلوع فکر اور محراب و مضراب نمایاں ہیں۔جوش ملیح آبادی منفرد لب و لہجے کے مالک، قادر الکلام شاعر اور صاحب اسلوب نثرنگار کا سحر آج بھی برقرار ہے،پچاس سال سے زائد عرصے تک علم و دانش کے موتی بکھیرنے کے بعد جوش ملیح آبادی 22 فروری 1982 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564741

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں