17.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومشوبزنامور شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا 227واں یوم پیدائش 27دسمبر کو...

نامور شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا 227واں یوم پیدائش 27دسمبر کو منایا جائے گا

- Advertisement -

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):اردو زبان کے نامور شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا 227 واں یوم پیدائش 27دسمبر کو منایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں لاہور سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاجس میں اپنے عہد کے عظیم شاعر مرزا غالب کی ادبی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔

مرزا اسد اللہ خان غالب 27دسمبر1797 کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے، وہ اردو زبان کے عظیم شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری میں ایک نئی روح پھونکی، مرزا غالب نے اپنی شاعری میں انسانی نفسیات اور گہرائی کو انتہائی خوبصورتی سے شامل کیا ہے۔مرزا اسد اللہ خان غالب15فروری1896 کو انتقال کر گئے تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=539681

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں